: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
ممبئی،28جون(ایجنسی) خصوصی این آئی اے عدالت نے 2008 کے مالیگاؤں دھماکے کی ملزم سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی. این آئی اے نے سادھوی پرگیہ کو حال ہی میں کلین چٹ دی ہے. قومی جانچ ایجنسی (این آئی اے) کی خصوصی عدالت نے مالیگاؤں دھماکے (2008) کی ملزم سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر کی ضمانت عرضی مسترد کر دی ہے. سادھوی کی
ضمانت عرضی پر سماعت گزشتہ ہفتے ہی مکمل ہوئی تھی، جس کے بعد عدالت نے آج کی تاریخ مقرر کی تھی. سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر گزشتہ آٹھ سال سے جیل میں ہیں. معاملے کی تحقیقات کر رہی این آئی اے نے اسی سال دائر اپنی Supplementary چارج شیٹ میں سادھوی سمیت 6 ملزمان کو کلین چٹ دی ہے. اس کے بعد سادھوی کے وکیل نے ضمانت کی عرضی دی تھی. سال 2008 میں ہوئے مالیگاؤں دھماکے میں کل 6 لوگوں کی موت ہوئی تھی اور 100 کے قریب زخمی ہوئے تھے.